Orya Maqbool Jan visit of Isra University Karachi Campus

نامور کالم نگار اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان کا اسری یونیورسٹی کراچی کیمپس کا دورہ۔
مہمان خصوصی کا اسری اسلامک فاونڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی، ال ابراہیم آئی اسپتال کے روح رواں پروفیسر ڈاکٹر صالح میمن، اسری یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی و دیگر افسران نے پر تپاک استقبال کیا۔
مہمان خصوصی نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور اس حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں فیکلٹی، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، مینیجمنٹ و دیگر عملے کو ‘آخرالزمان میں دجال اور ملحمتہ الکبری’ پر لیکچر بھی دیا جس میں انہوں نے آخری زمانے کی نشانیاں، دجال کی آمد اور بڑی جنگ کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
اس موقعے پر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی نے مہمان کی آمد اور خصوصی دورے پر شکریہ ادا کیا اور ادارے کے حوالے سے جاری پروگرام خاص طور پر اسری اسکولز، قرآن فہمی کورسسز، بلائنڈنس کنٹرول پروگرام اور اسری ویلفئر اسپتالوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقعے پر پرفیسر ڈاکٹر صالح میمن اور پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی نے بھی سامعین سے خطاب کیا اور مہمان کا ایک دفعہ پھر آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔
آخر میں سندھ کی روایات کے مطابق مہمان خصوصی کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔
burst_total_pageviews_count:
60